ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہوجاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed presser
sheikh rasheed presser

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے، ایم ایل ون ہر صورت مکمل ہوگا جس کے بعد استعفیٰ دے دوں گا۔

اہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے محبت کرنے والا ملک ہے، چین ہمارا ہے اور ہم چین کے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں اپنے خلاف ہم خود خرابی پیدا کررہے ہیں، ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے، میری زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے، ایم ایل ون ہر صورت مکمل ہوگا، ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہوجاوَں گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری مجبوری ہے اور ضروری ہے ، ، 6 ارب ڈالرکوئی اور دے دیتا تو آئی ایم ایف کےپاس جانے کی ضرورت نہ پڑتی، مشکل وقت میں چین پاکستان کےشانہ بشانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں ہم اپنا قرض واپس کردیں گے، 16 ماہ میں جو مسائل ہمیں ملے کسی اورحکومت کونہیں ملے، مانتا ہوں کہ ہم آٹا بحران پر ہم قابو نہیں پاسکے، میں نے کابینہ اجلاس میں آٹے کی برآمدات کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی کا کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کو مکمل کرنیکی خواہش کا اظہار

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ایک ووٹ کا لیڈر ہوں اور عمران خان تنی میری بات مانتے ہیں وہی کافی ہے، شوگر مالکان چینی مہنگی کرنے کے ذمہ دار ہیں ، چینی کی قیمتوں میں 2 روپے کمی ہوئی ہے آئندہ کابینہ اجلاس میں مزید کم کراؤں گا۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے ، شریف خاندان سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے، انہوں نے باہر جاکر نئے ہیٹ اور کوٹ ہی تو خریدے ہیں، 2020 الیکشن کا سال نہیں بلکہ ترقی کی شروعات کا سال ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ ابھی شہباز شریف کی کوئی ضرورت نہیں ،یہاں سارے کام ٹھیک چل رہے ہیں۔ جب انہیں کہوں تو وہ واپس آجائیں گے، ہمارے سامنے شریف قسم کی اپوزیشن ہے جو ساری لیٹی پڑی ہے، اپوزیشن نہیں اپنے خلاف ہم خود خرابی پیدا کررہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان ایماندار انسان ہیں، ان کی دیانت کی گواہی دیتا ہوں، عمران خان کی حکومت آتے ہی 40 مسائل کھڑے ہوگئے، کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہوتا جب حکومت کو کسی مسئلے سے نہ نمٹنا ہو۔

انہوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بکواس قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ کی آماجگاہ ہے، عمران خان ہر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عمران خان نے جتنی محنت کی ہے اتنا نتیجہ نہیں نکلا۔

Related Posts