کراچی: پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے ایک بار پھر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھارت کو ’دشمن ملک‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن وہ ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو اکساتے ہیں۔
یہ بیان سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بھارت مخالف بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ آفریدی نے کنیریا کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندو ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور کہا کہ کنیریا ہمارے دشمن ملک کو انٹرویو دے رہے ہیں جو مذہبی جذبات کو بھڑکا سکتے ہیں۔
India is not our enemy. Our enemies are those who instigate people in the name of religion.
If you consider India as your enemy, then don’t ever go to any Indian media channel. @SAfridiOfficial https://t.co/2gssD7RAHe
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) May 9, 2022