سان فرانسسکو:دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر خرید کر دنیا کا سب سے مہنگا سودا کرلیا۔
ایلون مسک نے پیر کے روز 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ کیا جس سے لاکھوں صارفین اور عالمی رہنماؤں کی آبادی والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کنٹرول دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس منتقل ہو جائے گا۔
یہ معاہدہ 2013 کی ابتدائی عوامی پیشکش کے بعد سے ٹویٹر کے بطور عوامی کمپنی کے چلانے کو ختم کرتا ہے۔معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹویٹر کی خریداری کے لیے 54اعشاریہ 20 ڈالر فی شیئر نقد رقم ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری کا عندیہ دیدیا