رواں برس گندم، آٹا اور نان کی قیمت میں 80 فیصد اضافے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: رواں برس گندم، آٹے اور نان کی قیمت میں کم از کم 80 فیصد اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 1 سال میں آٹے کے 15 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران گندم کی قیمت میں کم و بیش 350 روپے فی من اضافہ ہوا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سستا آٹا بھی 315 روپے فی 20 کلو کے حساب سے مہنگا ہوگیا۔ سادہ روٹی کی قیمت 10 روے سے بڑھ کر 14 روپے تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کی شرح 28 فیصد پر، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

سادہ نان 15 روپے سے بڑھ کر 25 روپے کا ہوگیا۔ محکمۂ خوراک پنجاب کے گندم کے ناکافی ذخائر اور وفاق کی طرف سے برآمد میں تاخیر بھی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ بن گئی۔ رواں برس نجی گندم کی قیمتیں 2000 روپے فی من سے زائد تک بڑھیں۔

اتوار کے روز پنجاب میں نجی گندم 4 ہزار 450 روپے فی من میں فروخت ہونے لگی۔ 2022 کے رمضان المبارک میں عثمان بزدار حکومت عوام کو 375 روپے میں گندم کا 10 کلو گرام کا تھیلا فروخت کر رہی تھی، تاہم آگے چل کر یہ قیمت 1 ہزار 295 روپے تک جا پہنچی۔

حمزہ شہباز حکومت نے سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے 200 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے مقرر کی۔ جنوری کے دوران سادہ روٹی 10 روپے جبکہ نان 15 روپے میں فروخت ہورہا تھا، تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔

موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کچھ وقت تک کیلئے سادہ روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی تاہم یہی روٹی آج 12 روپے میں بھی دستیاب نہیں اور 14 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

Related Posts