اسٹیل ملز کے مزید 520 ملازمین فارغ، ہسپتال اور محکمۂ تعلیم بھی بند کرنے کی تیاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل ملز کے مزید 520 ملازمین فارغ، ہسپتال اور محکمۂ تعلیم بھی بند کرنے کی تیاری
اسٹیل ملز کے مزید 520 ملازمین فارغ، ہسپتال اور محکمۂ تعلیم بھی بند کرنے کی تیاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کے 520 مزید ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتال اور محکمۂ تعلیم کو بھی بند کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز ملک بھر میں فولاد سازی کی صنعت کا سب سے بڑا قومی ادارہ ہے جہاں سے 520 مزید اہلکاروں اور افسران کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین اسٹیک ہولڈرز ایسوسی ایشن ممریز خان کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے افسران اور عملے کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے جس کے احکامات انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

ممریز خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے پلانٹ اور اسٹور سے قیمتی سامان کی مسلسل چوریاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ نومبر 2020ء میں حکومت نے اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کی برطرفی کا پروانہ جاری کیا تھا۔ 

قبل ازیں پاکستان اسٹیل کے 4 ہزار 500 سے زائد جبری برطرف کے خلاف ملازمین کے اہلخانہ نے چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان اسٹیل کے گھر کا گھیراؤ کر لیا۔

متاثرہ ملازمین کے ساتھ 2 ماہ قبل 13 جنوری کے روز خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ احتجاج کے چوتھے روز دھرنے کے باعث سی ای او پاکستان اسٹیل سمیت کئی افسران گھر پر محصور ہو کر رہ گئے۔ مظاہرین نے مین گیٹ کی کنڈی لگا دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کے اہلخانہ کا چیف ایگزیکٹو کے گھر کا گھیراؤ

Related Posts