پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کے اہلخانہ کا چیف ایگزیکٹو کے گھر کا گھیراؤ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کے اہلخانہ کا چیف ایگزیکٹو کے گھر کا گھیراؤ
پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کے اہلخانہ کا چیف ایگزیکٹو کے گھر کا گھیراؤ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹیل کے 4 ہزار 500 سے زائد جبری برطرف کے خلاف ملازمین کے اہلخانہ نے چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان اسٹیل کے گھر کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

متاثرہ ملازمین کے ساتھ ان کے اہلخانہ میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ احتجاج کے چوتھے روز دھرنے کے باعث سی ای او پاکستان اسٹیل سمیت کئی افسران گھر پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مظاہرین نے مین گیٹ کی کنڈی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں سی ای او پاکستان اسٹیل مل کے گھر پر اہم اجلاس ہو رہا تھا۔ اس اجلاس میں سینئر اور اہم افسران شریک تھے جو اب سی ای او کے گھر میں محصور تھے۔

مظاہرین نے برطرفی اور تنخواہ بند ہونے پر دھرنا دیا ہے۔ ایک ماہ قبل بھی پاکستان اسٹیل ملز کی ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز نے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف جناح گیٹ اسٹیل ملز پر دھرنا دیا تھا۔

نومبر 2020 میں پاکستان اسٹیل ملزم نے 4 ہزار 544 ملازمین کو فارغ کر دیا کر دیا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت روزگار دینے کے بجائے ہزاروں افراد کو بے روزگار کر رہی ہے جو المیہ ہے۔

Related Posts