گورنر ہاؤس سندھ کے 5 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر ہاؤس سندھ کے 5 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے
گورنر ہاؤس سندھ کے 5 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ کے 5 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد  انہیں قرنطینہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت سندھ کی ٹیم نے گورنر ہاؤس کے 48 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جن میں سے 43 ملازمین کے نتائج منفی نکلے جنہیں کورونا سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ 5 ملازمین کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جو اب قرنطینہ میں ہیں۔ مذکورہ ملازمین آئندہ 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ صوبے میں کورونا وائرس کی تیزی سے تبدیل ہوتی تشویشناک صورتحال اور بیت المال کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ کرونا کی اس دوسری لہر میں بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے،کرونا کی وباء کے دوران دنیا بھر میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی تعریفیں ہورہی ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ملکر سندھ کی عوام کی خدمت کریں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر میں بھی سندھ سے تعاون کرینگے، گورنر سندھ

Related Posts