وزیرِ اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں ملک بھر سے 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں ملک بھر سے 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول
وزیرِ اعظم کے کامیاب جوان پروگرام میں ملک بھر سے 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام میں ملک بھر کے 4 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

جائزہ اجلاس کے دوران معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کے حصول کیلئے اب تک 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن کی بروقت جانچ کرکے قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔

بریفنگ کے دوران معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملک بھر سے پڑھے لکھے نوجوان بینکوں کو درخواستیں جمع کرا رہے ہیں جبکہ ملک بھر کے 21 بینک اسکیم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  کا ڈیجیٹل پاکستان، انٹرنیٹ کی تعلیم عام کرنے کا فیصلہ

Related Posts