وزیرِ اعظم عمران خان کا ڈیجیٹل پاکستان کیلئے انٹرنیٹ کی تعلیم عام کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی مسائل کی کمی میں بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے،وزیر اعظم
ملکی مسائل کی کمی میں بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے،وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے انٹرنیٹ کی تعلیم عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے نوجوان نسل تک انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنانے کیلئے پلان ترتیب دے دیا ہے جبکہ یہ پیشرفت وزیرِ اعظم عمران خان سے فیس بک کی سی ای او مس شیرل سین برگ سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

فیس بک کی سی ای او مس شیرل سین برگ سے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت کے ڈیجیٹل لٹریسی کو بطور مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا عندیہ دیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان طبقے تک انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا انتہا پسند چہرہ بتدریج بے نقاب ہورہا ہے۔ شبلی فراز

Related Posts