جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیزکے ڈین کیلئے 3نام وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیزکے ڈین کیلئے 3نام وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال
جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیزکے ڈین کیلئے 3نام وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جامعہ کراچی کے وائس چا نسلر نے فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کی ڈین شپ کیلئے3نام وزیر اعلیٰ کو ارسال کردیئے۔

وائس چانسلر کے احکامات کے مطابق ڈاکٹر شہناز غازی عارضی طوپر ڈین کے فرائض انجام دیتی رہیں گی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجی گئی سمر ی میں ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر عبید احمد خان اور ڈاکٹر شہناز غازی کے نام شامل ہیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی کے حکم پر رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید کے دستخظ سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق 12دسمبر کو 3 سالہ ڈین شپ کی مدت پوری کرنے والی اصول الدین کی پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی کو 13دسمبر سے ڈین شپ کا عارضی چارج مستقل ڈین کی تقرر ی کے تک دیا ہے اور انہیں روزمرہ کے امور کی انجام دہی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جامعہ کراچی کی فیکلیٹی آف اسلامک اسٹڈیزمیں اسلامک لرننگ ڈیپارٹمنٹ، قرآن و سنہ ڈیپارٹمنٹ، اصول الدین ڈیپارٹمنٹ اور سیرت چیئر شامل ہیں، جہاں پر اس وقت 3پروفیسر تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اسلامک لرننگ کے چیئرمین، ڈاکٹر عبیدا حمد خان اصول الدین کے چیئرمین اوراسلامک لرننگ کے انچارج جب کہ ڈاکٹر شہناز غازی قرآن و سنہ کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹر شہناز غازی کی ریٹائرڈ منٹ میں 2 برس سے زائد، ڈاکٹر عبیداحمد خان کی ریٹائرڈمنٹ میں 2برس اور ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کی ریٹائرڈمنٹ میں 5سال باقی ہیں، سب سے کم وقت ڈاکٹر عبیدا حمد خان کے پا س ہے جس کی وجہ سے فکلیٹی کے اساتذہ کا خیال ہے کہ ڈین شپ کے اخلاقی اور تعلیمی قابلیت اور کارکردگی کے لحاظ سے زیادہ حقدار بھی وہی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عبید احمد خان اب تک 64 ریسرچ اسکالرزکو پی ایچ ڈی کراچکے ہیں جو جامعہ میں ریکارڈ تعداد ہے۔

معلوم رہے کہ پروفیسر زاہد علی زاہدی کے ماتحت پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہے،جبکہ 11اگست  2018کو منعقد ہونے والی سنڈیکیٹ کی 634 ویں میٹنگ میں سلیکشن بورڈ کی سفارش کے مطابق ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کی بحیثیت پروفیسرتقرری کی گئی تھی۔ساتھ ہی اسے سرقہ نویسی کمیٹی سے مشروط کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کے پی ایچ ڈی مقالے کے بارے میں واضح فیصلہ جاری کیا گیا تھا کہ ان کی پروفیسرشپ کا معاملہ سرقہ کمیٹی کی سفارش سے مشروط ہو گا، جس کے بعد ان کے مقالہ میں سرقہ ثابت ہوا تھا۔

بعد ازاں کمیٹی کی سفارش پر سینڈیکیٹ نے دوبارہ فیصلہ جاری کیا کہ ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اپنے مقالہ کو اپنی سی وی سے حذف کریں گے اور اس پر کسی قسم کی ترقی نہیں کرسکیں گے اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ انہوں نے ماضی میں اس سرقہ شدہ مقالے کے ذریعے کوئی فائدہ بھی نہ اٹھایا ہو۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے گڑھ ڈالمیا کے تاریخی اسکول کی عمارت بلڈرکو دینے کی تیاریاں

دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر شہناز غازی کو دوبارہ ایک بار پھر ڈین بنائے جانے کا امکان ہے، جس کے لئے پیپلز پارٹی کے بعض حلقے سرگرم بھی ہیں جبکہ ڈین شپ کے لئے زاہد علی زاہدی بھی کوشاں ہیں،جبکہ2018کے سنڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق وہ ڈین بننے کے اہل نہیں ہیں، البتہ عاجزی اور علمی مشغولیت کی وجہ ڈاکٹر عبید احمد خان کے ہاں رابطوں کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے ان کیلئے ڈین شپ کی فی الحال کوئی بھی لابنگ نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts