لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں مزید256افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown ends in Sindh from today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: نوول کوروناوائرس کیخلاف اقدامات کے طور پر کئے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر راولپنڈی میں مزید256افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 117مقدمات درج کرلئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس مساجد میں مسلسل اعلان کرارہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندی کی جائے ، دوسری جانب پنجاب پولیس کا شہر بھر میں گشت بھی جاری ہے تاہم اس کے باوجود کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر ایکشن لے کر انہیں گرفتار کررہی ہے ۔

گزشتہ روز پوٹھوہار ڈویژن کی پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے ، پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور کھلانیں کھولنے پر تھانہ ایئرپورٹ، سول لائن، نصیر آباد، تھانہ صدر واہ، آر اے بازار، تھانہ مور گاہ اور ٹیکسلا میں 46افراد کو گرفتار کرکے 28مختلف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا سے بچاو کیلئے کٹس نہ دینے پرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

راول ڈویژن پولیس نے ڈبل سواری کرنے ، ٹرانسپورٹ چلانے پر 127افراد کو گرفتار کرکے 60 مختلف مقدمات درج کرلئے ہیں، اسی طرح تھانہ وارث خان پولیس نے سڑک پر مجمع اکٹھا کرنے پر مقدمہ درج کرکے 10افراد کو دھر لیا ہے ۔

صدر ڈویژن پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے اور دکانیں کھولنے پر کہوٹہ، روات، صدربیرونی، جاتلی، کلرسیداں، مندرہ، کوٹلی ستیاں اور گوجرخان میں 68 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 26مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Posts