کورونا سے بچاو کیلئے کٹس نہ دینے پرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doctors and para-medical staff protest in Thatta

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹھٹھہ: سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا سے تحفظ کی کٹ نہ ہونے پر خوف و ہراس ، پیرا میڈیکل اسٹاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سول اسپتال مکلی کی جانب سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ٹھٹھہ انتظامیہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ابھی تک حفاظتی کٹ نہیں دیں ۔مظاہرے میں سول اسپتال مکلی کے تمام ڈاکٹرز میل فی میل نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ محکمہ صحت سندھ اور یہاں کام کرنے والے ایک فلاحی ادارے کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ ہماری صحت اور زندگیاں خطرے میں ہیں۔ جب کی مریض اسپتال میں گھس آتے ہیں۔

ہماری حفاظت کے لئے کوئی سامان ہے نہ ہی مناسب سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے نے مطالبہ کیا کہ ہم بھی انسان ہیں حکومت فوری توجہ دے اور ہمیں میڈیکل کٹ فراہم کرے جبکہ مریضوں کے لیے ضروری میڈیکل آلات بھی فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے وائرس پاکستان میں پھیلا۔فواد چوہدری

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ احتجاجی مظاہرے میں موجودہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے احتجاج کیا گیا ، جس میں تمام احتجاجی مظاہرین ایک دوسرے سے 5 فٹ کے فاصلے پر موجود تھے ۔

Related Posts