بھارتی جیلوں میں قید 2 پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی دار الحکومت دہلی میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن اور وزرات خارجہ پاکستان کی کوششیں آخر کار رنگ لے آئیں، جس کے نتیجے میں دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کے مطابق بھارت میں قید 2 پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوانوں عباد حسن اور زاہد عباس نے 2022ء میں غلطی سے پنجاب سے ملکی سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوگئے تھے۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سرحد پار کرنے کے بعد دونوں پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی حکام نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق جیل میں ڈالنے کے بعد سفارتی سطح پر ان کی رہائی کیلئے کوششیں کی گئیں، جو بالآخر رنگ لے آئیں، جس کے نتیجے میں عباد حسن اور زاہد عباس کو گزشتہ دنوں واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا۔

Related Posts