مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 13ویں برسی آج منائی جارہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13ویں برسی آج منائی جائے گی۔

ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کی حیثیت سے بے نظیر بھٹو شہید کے دور کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بی بی شہید کی برسی کے موقعے پر عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کرچکی ہے۔

آج گڑھی خدابخش میں جلسۂ عام ہوگا، لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی دعوت پر مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت، جمعیت علمائے اسلام رہنما اور دیگر سیاسی قائدین بھی بی بی شہید کی برسی میں شرکت کریں گے۔

ہر سال بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقعے پر سندھ حکومت اور پی پی پی لاڑکانہ میں جلسہ کرتی ہے تاہم رواں برس حکومت مخالف پی ڈی ایم کی خصوصی شرکت کے باعث بی بی شہید کی برسی کا جلسہ سیاسی اہمیت کی حامل ہوگا۔

گڑھی خدابخش جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور دیگر پی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سمیت صوبائی کابینہ اراکین اور اراکینِ سندھ اسمبلی، پیپلز پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد برسی میں شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کی فضل الرحمان کو بینظیر کی برسی میں شرکت کی دعوت 

Related Posts