کورونا کے باعث شعبۂ سیاحت کی 12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث شعبۂ سیاحت کی 12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ
کورونا کے باعث شعبۂ سیاحت کی 12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث شعبۂ سیاحت کی 12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیر و سیاحت کے شعبے سے متعلق 12 کروڑ نوکریاں آج صرف کورونا وائرس کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگر ہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی بحران سے نکلنا چاہیں تو ہمارے پاس آج ایک موقع ہے کہ شعبۂ سیاحت کو فروغ دیں اور اسے عوام تک پہنچائیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے، فطرت سے قریب ہونے، ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی پر کام کرنے سے پوری دنیا ترقی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  دُنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts