مولاناکے آزادی مارچ سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فائد ہ ہوا، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shiekh rasheed
مولاناکے آزادی مارچ سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فائد ہ ہوا، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوا ہے، اگر یہ ایک مہینہ بھی بیٹھے رہیں تو حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدکاذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان نے نوازشریف کوڈھیل دیکر گیند انکے کورٹ میں بھیج دی ہے، وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا ۔ میں عمران خان کا وزیر ہوں تو میں ان کی رائے کے ساتھ ہی بات کرتا ہوں۔ مسلم لیگ کی جو تباہی ہوئی ہے اس کا سہرا مریم نواز کے سر ہے ، ان پرکیسز ختم نہیں ہوئے یہ سب لوگ ضمانت پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین چارماہ میں پلی بارگین کی صورت میں سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے کیسز بھی 3،4 ماہ کے دوران اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، آصف زرداری بڑے دل کا ہے، دوستوں کے ساتھ مل کر کھاتا اور کرپشن کرتا ہے۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پلی بارگین ہو رہی ہے اور نواز شریف بھی باہر جا رہے ہیں ، سابق وزیراعظم کل یا پرسوں باہر جائیں گے، وہ لوگ جو آج ڈیل یا ڈھیل کی بات کررہے وہ سمجھیں یہ طبی مسئلہ ہے،بدقسمتی سے نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جان کی حفاظت کے لیے نوازشریف کو باہر جانا چاہیے، شاہ محمودقریشی

وزیرریلوے کاکہناتھا کہ امید ہے میرے دوست شہباز شریف بھی اپنے بھائی کے ساتھ جائیں گے وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ،انہوں نے یہ فائدہ اٹھایا کہ تمام اب جیل سے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاست نواز شریف کی ہے شہباز شریف کی پارٹی میں اب وہ حیثیت نہیں رہی ۔

انہوں نے کہا کہ اصل کیسز حمزہ شہباز ، سلمان شہباز اور خورشید شاہ کا ہے ، جن پر بہت سنجیدہ نوعیت کے الزام ہیں، ابھی تک حکومت کا یہ ہی فیصلہ ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔

Related Posts