جان کی حفاظت کے لیے نوازشریف کو باہر جانا چاہیے، شاہ محمودقریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
Shah-Mehmood-Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوجان کی حفاظت کے لیے باہرجاناچاہیے، عدالت نے انہیں 8ہفتے کی ضمانت دی ہے، دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے،ان کو علاج کے لیے باہر جاناچاہیے ، حکومت نے ان کےباہرجانےمیں کوئی رکاوٹ پیدانہیں کی بلکہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاں چاہیں علاج کراسکتےہیں، ہم ان کی صحت کیلئےدعاگوہیں، ہم چاہتے ہیں نواز شریف صحت یاب ہو کر آئیں اور سیاست شروع کریں، اگر بلاول بھٹو کو شکوہ ہے تو وہ بھی اپنے والد آصف زرداری کی بیماری کے ٹھوس ثبوت دیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کانام ای سی ایل سے نہ نکالاجاسکا، پیرکوبیرون ملک روانگی متوقع

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت نے تو دھرنے والوں کو ہر طرح کی سہولت دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابری مسجد کا فیصلہ کرتاپورراہداری کے کھلنے کے دن دیا گیا، یہ فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں بلکہ تضادات سے بھرپور ہے، ہم کرتار پور راہداری کھول کرخیرسگالی کا پیغام دے رہے ہیں جبکہ بھارت کالے قوانین سے انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس فیصلے کی مذمت کرتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے، ہندوستان میں اقلیتوں کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے، 97 روز سے کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، علی گڑھ میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس کا ہندوستان معرض وجود میں آرہا ہے، اب بھارت گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ بھارت سے بات چیت کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن مودی نے راہ فرار اختیار کی، بابری مسجد کے فیصلے کو نہیں مانتے۔

Related Posts