مظلوم فلسطینیوں کے خلاف گفتگو، سوشل میڈیا صارفین کا زارا کے بائیکاٹ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف گفتگو، سوشل میڈیا صارفین کا زارا کے بائیکاٹ کا اعلان
مظلوم فلسطینیوں کے خلاف گفتگو، سوشل میڈیا صارفین کا زارا کے بائیکاٹ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف فیشن برانڈ زارا کی ہیڈ ڈیزائنر ونیزا کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین نے زارا کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زارا کے خواتین ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈیزائنر ونیزا پیرلمین نے ایک فلسطینی ماڈل کے ساتھ نفرت پر مبنی گفتگو کی جس نے تعصب بھرا پیغام فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کردیا۔

Image

مقبوضہ مشرقی یروشلم سے تعلق رکھنے والے قاہر ہرشاہ نامی فلسطینی ماڈل کا کہنا ہے کہ مجھے زارا کی ہیڈ ڈیزائنر نے کہا کہ اسرائیل بچوں کو نفرت نہیں سکھاتا، نہ ہی سپاہیوں پر پتھر پھینکنا سکھاتا ہے، جیسا کہ فلسطینی کرتے ہیں۔

فلسطینی ماڈل قاہر ہرشاہ کے شیئر کردہ پیغام کے مطابق ونیزا نے کہا کہ میرے شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ سچ جانتے ہیں اور ہم اسرائیل کا دفاع کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ تم جیسے لوگ آتے اور جاتے رہیں گے۔

پیغام کے مطابق ہیڈ ڈیزائنر ونیزا نے کہا کہ اسرائیل وہ اسکول اور ہسپتال چلانے کیلئے مالی امداد مہیا کرتا ہے جنہیں فلسطینی اجاڑ دیتے ہیں، تاہم ونیزا نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز متعصبانہ پیغام وائرل ہوجانے کے بعد ڈیلیٹ کردئیے۔

دوسری جانب فلسطینی ماڈل کا کہنا ہے کہ زارا نے تاحال ونیزا کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا۔ قاہر ہرشاہ نے کہا کہ اگر زارا میرے ساتھ کوئی بیان جاری کرنا چاہے تو اسے اسلاموفوبیا کے خلاف گفتگو کرنا ہوگی۔

قاہر ہرشاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل مخالف بیانات پر ماضی میں متعدد فیشن ڈیزائنرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ زارا کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔ 

https://twitter.com/dhliano1r/status/1404435561188716548

https://twitter.com/Anis_Miwa/status/1404523097672220673

یہ بھی پڑھیں: کیا نادانیاں یاسرنواز، ندا اور دانش کے جھگڑوں کی نذر ہوگیا؟

Related Posts