کورونا کے بعد امریکا میں خواتین نے بچے پیدا کرنا کیوں چھوڑ دیئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US birth rate retreats after covid 19
DAILY HERALD

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: امریکا میں کورونا وائرس سے بحالی کے بعد بچوں کی پیدائش کی شرح میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں امریکا میں پیدائش کی تعداد 3,591,328 تک گر گئی جو ایک سال قبل 3,667,758 تھی۔

امریکا میں 2015 سے 2020 کے دوران بھی بچوں کی شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم 2021 میں اس شرح میں ایک فیصد اضافہ ہوا تھا۔

امریکا میں 25 سے 34 سال تک کی خواتین میں کورونا وائرس سے بحالی کے بعد پیدائش کی شرح میں تقریباً 2.5 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ  20 سے 24 سال کی عمر کی خواتین کی شرح پیدائش میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

18-19 سال کی عمر کے نوجوانوں میں شرح پیدائش میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے بحالی کے بعد ہسپانوی نژاد امریکی خواتین میں پیدائش کی شرح میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکا میں سیزرین سیکشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی شرح مسلسل چوتھے سال بڑھ کر 32.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts