باپ بھائی تو مارتے تھے لیکن، پنجاب میں ماں نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mother kills daughter for ‘honour’ in PAKISTAN
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب میں ماں نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مراد پور کی حدود میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

مقتولہ پہلے سے شادی شدہ تھی، پسند کی شادی کیلئے گھر سے جانے کے بعد اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے اہل خانہ عدالت میں اس کے جھوٹے بیان پر مشتعل تھے، جس کے نتیجے میں ماں نے غصے میں اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کو ’غیرت‘ کے نام پر قتل کیا گیا تھا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر سے مبینہ طور پر دو خواتین، ماں اور بیٹی کی سر قلم کی گئی لاشیں ملی تھیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے۔

Related Posts