کیا مزاحیہ ڈرامہ نادانیاں یاسرنواز، ندا اور دانش کے جھگڑوں کی نذر ہوگیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا مزاحیہ ڈرامہ نادانیاں یاسرنواز، ندا اور دانش کے جھگڑوں کی نذر ہوگیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف مزاحیہ ڈرامہ نادانیاں فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز کے علاوہ دانش نواز کے جھگڑوں کی نذر ہوگیا ہے جس کا اعتراف فنکار جوڑی نے ایک شو کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر اور یاسر نواز ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئے اور نادانیاں سمیت دیگر مختلف موضوعات پر ہلکے پھلکے اور شگفتہ انداز میں دلچسپ گفتگو کی۔ 

Nida Yasir and Yasir Nawaz's Chakkar hopes to bring in a different genre to Pakistani cinema - Film & TV - Images

ٹی وی شو کے دوران نیند میں چلنے سے لے کر ایک لاپ ٹاپ کو توڑ بیٹھنے تک فلم ساز یاسر ناز اور مارننگ شو کی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنی زندگی کے متعلق مختلف انکشافات کیے۔

حال ہی میں ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنی شادی کی 20ویں سالگرہ منائی ہے۔ احسن خان کے ہمراہ ٹائم آؤٹ نامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکار جوڑی نے مندرجہ ذیل انکشافات کیے۔

یاسر نواز کو اپنے باتھ روم کا دروازہ لاک کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ نادانیاں یاسر کا پہلا کامیڈی ڈرامہ تھا جسے انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے بھی تخلیق کیا۔

اداکار یاسر نواز نے کہا کہ مجموعی طور پر نادانیاں 108 اقساط پر مشتمل تھا جس میں ہم تینوں یعنی ندا یاسر، دانش اور میرا کم و بیش 50 سے 60 اقساط تک ایک دوسرے سے بات بات پر جھگڑا جاری رہا۔ 

You have to be careful who you work with: Nida Yasir

احسن خان کے ہمراہ ٹائم آؤٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ ہمیں ذاتی اختلافات کے باعث نادانیاں کی شوٹنگ روکنی پڑ گئی تھی۔

فلم ساز و اداکار یاسر نواز نے کہا کہ ندا یاسر کے رشتہ داروں یعنی میرے سسرالیوں میں سے میرے تعلقات صرف 2 ہی افراد سے اچھے رہے ہیں جن میں ندا کا بھائی اور ان کی مرحوم والدہ شامل ہیں۔

گفتگو کے دوران اداکار یاسر نواز نے انکشاف کیا کہ انہیں اونچائی سے ڈر لگتا ہے اور وہ لمبے وقت پر محیط فضائی سفر سے بھی گھبراتے ہیں۔

ٹائم آؤٹ نامی شو میں احسن خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یاسر نواز نے مزید کہا کہ مجھے گنجا ہونے سے بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔ عمرے کے دوران میں نے ایک بار دعا کی تھی کہ یا اللہ مجھے کبھی گنجا نہ ہونے دینا۔

دوسری جانب ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں مارننگ شو کیلئے تھیمز اور آئیڈیاز زیادہ تر خود تخلیق کرتی ہوں۔ کبھی کبھار میری ٹیم کی طرف سے بھی آئیڈیاز آجاتے ہیں۔

فنکارہ ندا یاسر نے کہا کہ ہم جب عامر لیاقت کے شو میں مدعو کیے گئے تو میں نے یاسر نواز کو سمجھایا تھا کہ دوسری شادی پر کوئی بھی لطیفے یا پھبتی نہ کسیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب بھی مجھے پتہ چلتا ہے کوئی فنکارہ یاسر کے قریب آرہی ہے تو میں اس کے ساتھ دوستی گانٹھ لیتی ہوں۔ 

Yasir Nawaz and Nida Yasir's quirkiness gives us major couple goals - HIP for Each Other - HIP

اپنے شو کے متعلق ندا یاسر کا کہنا تھا کہ جب بھی میں مارننگ شو کا موضوع معلوماتی یا تعلیمی رکھتی ہوں تو اس کی ریٹنگ گر جاتی ہے۔ سب سے زیادہ ریٹنگ شوبز شخصیات کو مدعو کرنے پر ملتی ہے۔

ذاتی زندگی کے بارے میں مختلف انکشافات کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ جب وہ سو جاتی ہیں تو خراٹے لینے کے ساتھ ساتھ ہنس بھی پڑتی ہیں۔

ایک بار ایسا بھی ہوا کہ ندا یاسر نے صرف اس بات پر ایک اسٹیل کی بوتل مار کر اپنا اسمارٹ ٹی وی مکمل طور پر تباہ کردیا کہ یاسر نے اسے رات کے وقت بند کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دورانِ گفتگو ندا یاسر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایک ایکٹریس کو ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنے کا مشورہ نہ ماننے پر ندا نے یاسر کا لیپ ٹاپ توڑ دیا تھا۔ ڈرامہ سیریل نادانیاں ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش کے باہمی جھگڑوں کے باعث اختتام کو پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اداکار بروس ویلس جاسوس تھے؟ جانیے فلموں کے 20 دلچسپ حقائق

Related Posts