پاکستانی نژاد شہری یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس میں امریکا کا پہلا مسلمان اسسٹنٹ چیف مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد شہری یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس میں امریکا کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر
پاکستانی نژاد شہری یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس میں امریکا کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکا کے چوتھے گنجان آباد ترین شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد شہری یاسر بشیر کو امریکی پولیس کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر بشیر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں ہیوسٹن پولیس میں اسسٹنٹ چیف کے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے جو گھریلو تشدد ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

امریکا میں یاسر بشیر وہ پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جنہیں پولیس چیف ٹرائے فنر نے اسسٹنٹ چیف پولیس مقرر کیا، جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کے امریکا میں قائم سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یاسر بشیر کی تقرری ایک اہم اعزاز ہے۔ ہیوسٹن شہر ٹیکساس میں واقع ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن بستے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8افراد کو قتل کردیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ملزم نے گزشتہ روز فیڈیکس کے دفتر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کرکے 8افرادکو قتل جبکہ بیشتر کو زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں: انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8افراد ہلاک، متعدد زخمی

Related Posts