امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8افراد ہلاک، متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8افراد ہلاک، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انڈیانا: امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8افراد کو قتل کردیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ملزم نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کرکے 8افرادکو قتل جبکہ بیشتر کو زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، اس حوالے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، جبکہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں کہ حملے کی اصل وجہ کیا بنی، تاہم تحقیقات سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Related Posts