اقوامِ عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا ہوگا۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا ہوگا۔صدرِ مملکت
اقوامِ عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا ہوگا۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوامِ عالم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق جس بہیمانہ انداز میں پامال ہو رہے ہیں، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے جبکہ کشمیر میں قتل اور جنسی استحصال دونوں ہو رہے ہیں۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قتل اور جنسی استحصال کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں گھروں کو مسمار کیاجارہا ہے۔ بھارتی فوج پیلٹ گنز کےذریعے مظلوم کشمیریوں کواندھا کرنے کے مذموم فعل میں ملوث ہے جبکہ گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔

صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مختصر الفاظ میں یہ سمجھنا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ تسلط جاری رکھنے کے لیے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت ہر وہ ہتھکنڈا آزما رہی ہے جو اسے ضروری دکھائی دیتا ہے جس کا تعلق آر ایس ایس اور ہندوتوا سے ہے۔ 

Related Posts