پنجاب کے شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق
پنجاب کے شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، درخت اکھڑ جانے، چھتیں اور بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جان کی بازی ہار جانے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے طارق آباد میں پیش آیا جہاں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث چھت گر گئی۔ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اوکاڑہ میں چھت اور درخت گرنے کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

طوفانی بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات کے دوران 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔

پنجاب کے  مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات بھی پیش آئے۔ چھتیں، درخت اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ساہیوال میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

شدید آندھی کے باعث پنجاب کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ 200 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ ساہیوال میں پٹرول پمپ کی چھت اڑ گئی اور دکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے۔

پنڈی بھٹیاں میں بھی شدید آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 1 بچی جاں بحق ہوئی۔ حادثے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سمندری میں چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اداروں کو بارشوں کے باعث حادثات سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ریسکیو 1122، شہری انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور ناخوشگوار واقعات پیش آنے پر امدادی سرگرمیاں فوری شروع کردیں۔ کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نواب شاہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے بچہ جاں بحق جبکہ 34 افراد زخمی ہو گئے۔پنجاب میں مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

نوابشاہ کے قریب کم و بیش 4ماہ قبل صادق آباد سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ قاضی احمد قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 34 مسافر زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک حادثات، 9 افراد ہلاک، نوابشاہ میں کوچ الٹنے سے بچہ لقمہ اجل

Related Posts