الیکشن کے 3 مرحلوں میں شکست؟ مودی غلط بیان دے رہے ہیں۔کانگریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ الیکشن کے 3 مرحلوں میں شکست ہوئی، اب وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی غلط بیان دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 3 مرحلوں کی لوک سبھا ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اور اب الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔

بیان میں صدر کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے، سیاست کا دوست دوست نہیں رہا۔ انتخابات کے 3 مراحل مکمل ہوگئے۔ آج وزیراعظم نریندر مودی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہیں۔لگتا ہے مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔

دوسری جانب کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی ہر روز اڈانی کا نام لیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ نریندر مودی بڑے صنعت کاروں سے گٹھ جوڑ پر انحصار کرتے ہیں۔ مودی نے دوستوں کے لاکھوں کروڑ معاف کردئیے۔

جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے صنعتکار دوستوں کے تو 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کیے لیکن بھارتی کسانوں کا ایک روپیہ بھی معاف کرنے کے روادار نہیں۔ بھارتی قوم کو اس سوال کا جواب دیں۔

Related Posts