کچے کے ڈاکو بے لگام، 6سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر لٹکادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچے کے ڈاکو
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کندھ کوٹ: سندھ کے علاقے میں کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے، 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر لٹکا دیا گیا ہے، ڈاکوؤں نے بچے کے لواحقین سے بھاری بھرکم تاوان طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 6 سالہ ایاز پٹھان کے اہلِ خانہ کوئٹہ سے محنت مزدوری کیلئے کندھ کوٹ پہنچے، ڈاکوؤں نے بچے کو اغواءکرکے 50 لاکھ روپے کا تاوان مانگا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں زنجیروں سے جکڑے ہوئے 6 سالہ ایاز پٹھان کو زاروقطار روتے اور تکلیف سے بلکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ روتا ہوا بچہ لواحقین سے ڈاکوؤں کو پیسے دینے کی اپیل کررہا ہے۔

گھوٹکی اور کشمور پولیس نے بچے کے اغواء کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹارگیٹڈ آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ ایس ایس پی کندھ کوٹ بشیر بروہی نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے بچے کو رونگٹی بیلو گوٹھی کے علاقے میں رکھا ہے۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب کچے کے ڈاکوؤں نے کسی غریب انسان یا بچے کو اغواء کیا ہو بلکہ ڈاکو متعدد مرتبہ عام شہریوں کو اغواء کرکے کچے کے علاقے میں لے جاتے ہیں اور تاوان نہ دینے پر قتل بھی کردیتے ہیں۔

تاہم سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگیٹڈ آپریشن کے ذریعے بچے کی بازیابی کی کوشش کی جائے گی اور بچے کو بازیاب کرانے میں بہت جلد کامیابی بھی ملے گی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts