عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنیکا کیس، یاسرشامی کی ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت اور یاسر شامی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عدالت نے ٹی و ی میزبان عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں کی، جس کے دوران عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ اور ملزمہ دانیا شاہ عدالت کے روبرو حاضر ہوئی۔

معروف یوٹیوبر اور ملزم یاسر شامی نے عدالت میں سرنڈر کرتے ہوئے ضمانت کیلئے درخواست دی، عدالت نے ملزم کی استدعا 5 ؛لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور یاسر شامی کو ایف آئی اے میں پیشی اور بیان دینے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل یاسر شامی عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے جس پر یوٹیوبر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یاسر شامی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں ملزمہ دانیا شاہ کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی تھی، عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیّدہ بشریٰ اقبال نے دانیا شاہ اور یاسر شامی پر الزام عائد کیا تھا کہ دانیا ملک نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور جان بوجھ کر لیک کیں جبکہ یاسر شامی نے ویڈیوز اپنے چینل پر چلائیں۔

Related Posts