ہالی ووڈ اداکارہ کی فلم انڈسٹری میں خواتین سے نازیبا سلوک کی شکایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرسٹن اسٹیورٹ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے فلم انڈسٹری میں خواتین سے نازیبا سلوک کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ایک ہدایتکاروں کے سوا خواتین کی کوئی پذیرائی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پورٹر میگزین کو دئیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری میں کچھ باتوں کی نشاندہی کرکے ان کا علاج کرلیں تو مردوں کی زیادہ اعانت کرنے والے ماحول سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے کہا کہ خواتین ہدایت کاروں کو کسی اور کی فلم کرنے کو دی جاتی ہے اور کوئی اعتراض نہیں کرتا۔ مجھے ان خواتین سے ہمدردی ہے لیکن ہم براڈ کاسٹنگ کے نقطہ نظر سے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2018 سے کرسٹن اسٹیورٹ کو خود بھی ہالی ووڈ میں ایسے ہی حالات کا سامنا رہا ہے اور اپنی فلم دی کرونولوجی آف واٹر کیلئے اداکارہ کو متعدد بیانات بھی دینے پڑے جس کے باعث وہ ہالی ووڈ میں جنسی تعصب واضح کرنے پر مجبور ہیں۔

رواں برس اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ اسٹیون یون کے ہمراہ نئی فلم “لو می” میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ کرسٹن اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ایک  نئے انداز میں کیا جانے لگا ہے۔

Related Posts