عمران خان کو کیا نہیں کرنا چاہئے؟ خالد مقبول نے 1سال قبل کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اور خالد مقبول
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیراعظم عمران خان گرفتاری کا 1 سال مکمل ہونے کے بعد بھی آزاد نہ ہوسکے۔ 1 سال قبل کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف کو سایسی مقاصد پر اداروں پر بہتان تراشی نہیں کرنی چاہئے۔

ایم ایم نیوز کی 9 مئی 2023 کی خبر کے مطابق اپنے ایک بیان میں کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال تشویشناک رجحان ہے۔الزام تراشی سے گریز ضروری ہے۔

اپنے بیان میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو مذہب کے استعمال اورحساس اداروں پر بہتان تراشی سے اجتناب برتنا ہوگا۔ قوم معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیادی الزام تراشی کی جارہی ہے جو سراسر ناقابلِ قبول ہے۔عمران خان سیاسی مقصد کیلئے ملکی سلامتی خطرے میں ڈالتے نظر آرہے ہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم  نے کہا کہ حساس اداروں کے افسران پر کس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کی گئیں؟ اس سے قبل خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی کے مقابلے میں نکھر چکی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بغیر حکومت یا اپوزیشن کامیاب نہیں ہوسکتی۔

Related Posts