پنجاب میں دھند، ٹریفک حادثات، 9 افراد ہلاک، نوابشاہ میں کوچ الٹنے سے بچہ لقمہ اجل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

road accident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی /لاہور: نوابشاہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے بچہ جاں بحق، 34 افراد زخمی، پنجاب میں شدید دھند کے باعث حادثات میں 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

نوابشاہ کے قریب صادق آباد سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ قاضی احمد قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 34 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جہاں سے 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی ہے جبکہ حافظ آباد اور گردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ، مانگا منڈی ، پھول نگراورپتوکی میں بھی دھندچھائی ہوئی ہے اور موٹروےایم 3لاہور سے عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سےبندکردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے خوشخبری، حادثات سے بچانے کیلئے ائیر بیگ جینزتیار

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 16 گاڑیاں ٹکرا نے کے حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے، حادثے کے بعد جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

قائدآباد میں میانوالی خوشاب روڈ پر منی ٹرک اور وین میں ٹکرمیں 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوئے جبکہ نارووال میں نیو لاہور روڈ پر دھند کے باعث بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے

Related Posts