مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشش کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایم ایم نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر طویل عرصے سے جاری رہنے والا مسئلہ ہے۔ اگر  میری ضرورت پڑی تو میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کوشش کروں گا۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے دوبارہ مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے  کہا کہ مسئلہ کشمیر کب حل ہوتا ہے، اس کا انحصار بھارتی وزیر اعظم پر ہے۔ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم عمران خان اور نریندر مودی زبردست انسان ہیں۔وزیر اعظم پاکستان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود بھی مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے بات کرچکا ہوں۔اگر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو اس مسئلے کے حل میں کسی  مدد کی ضرورت ہو تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:  مسئلہ کشمیر پر امریکا کی ثالثی منظور نہیں، بات صرف اور صرف پاکستان سے کریں گے۔ بھارت

Related Posts