ملک بھر میں چکن کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے، وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

لاہور میں ایک کلو مرغی کا گوشت 519 روپے اور کراچی میں 600 روپے سے زیادہ کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الزامات افسوسناک، پوری کوشش ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو، طالبان ترجمان

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویابین امپورٹ نہ ہونے سے مرغی کا گوشت مہنگا ہو رہا ہے، سویابین کے جہاز 2 ماہ سے بندرگاہ پر رُکےہوئے ہیں مگر ایل سیز نہیں کھولی جارہیں۔

پولٹری ایسوسی ایشن نے جمعے کو اس معاملے پر احتجاج کا اعلان  کیا ہے۔

Related Posts