الزامات افسوسناک، پوری کوشش ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو، طالبان ترجمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار پھر پاک افغان تعلقات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے، حالیہ دنوں پاکستانی حکام کی جانب سےافغانستان کے خلاف دیے جانے والے بیانات قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں افغان سرزمین پاکستان یاکسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، ہم اس مقصد کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں عیسائی بھی غیر محفوظ، ہندو انتہا پسندوں کا چرچ پر حملہ

ان کا مزید کہنا تھاکہ امارت اسلامی اپنے ملک کے اندر امن و استحکام کو اہمیت دیتی ہے، اسی طرح پورے خطے کیلئے امن اور استحکام چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پاکستان افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔