کورونا قدرتی وباء ہے، عالمی ادارہ صحت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WHO says coronavirus 'natural in origin'

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس چینی لیبارٹری میں تیار کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کورونا وائرس کو ایک قدرتی وباء قرار دیدیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے چین اور عالمی ادارہ صحت پر مسلسل الزام تراشی کے بعد ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی پروگراموں کے ڈائریکٹر مائیکل ریان اور ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدنوم نے ایک ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ ناول کورونا وائرس قدرتی طور پر نمودار ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے چین کی لیبارٹری میں بنائے جانے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم سائنسدانوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ یہ وائرس ووہان میں گوشت کی فروخت کے دوران پھیلا ہو۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ چین میں پچھلے سال کے آخر میں ابھرکر سامنے آنیوالا قاتل وائرس جانوروں سے انسانوں تک پہنچا،اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی بیماری انسانی حقوق کے بحران کاسبب بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں امیگریشن معطل، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے یہ ثبوت دیکھا ہے کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی دراصل اس وباء کا سبب تھا تاہم انہوں نے اس سے تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

Related Posts