امریکا میں امیگریشن معطل، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump signs immigration order to suspend green cards

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکیوں کو کورونا وائرس کے دوران دوبارہ کام تلاش کرنے میں مدد دینے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو عارضی طور پر امریکہ میں مستقل رہائش سے روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

حکم نامہ 60 دن تک کارآمد ہوگا اور 60 دن کے بعد اس کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ممکنہ طور پر دورانیہ بڑھا دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے اس اعلان کو صدارتی انتخابات سے قبل مزید تارکین وطن کو روکنے کے ایک دیرینہ مطلوبہ پالیسی مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کورونا وائرس کے بحران سے فائدہ اٹھانے کے اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اپنے کارکنوں کی حفاظت کے لئے میں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جو عارضی طور پر امریکامیں امیگریشن معطل کردے گا۔

صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ امید ہے کہ جلد ہماری معیشت دوبارہ کھل جائے گی ۔

امیگریشن روکنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے اور اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس حکم کا اطلاق صرف ان لوگوں پر ہوگا جو امریکا میں مستقل رہائش کے لئے درخواست دے رہے ہیں ، اس اقدام سے موجودہ گرین کارڈ ہولڈروں کی اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کی صلاحیت بھی محدود ہوگی۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ حکم 60 دن تک جاری رہے گا اور زیادہ مدت کے لئے اس کی تجدید کی جاسکتی ہے اور امیگریشن پر مبنی ایک دوسرا حکم زیر غور ہے۔

صدرٹرمپ نے منگل کے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں امیگریشن معطل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ معطلی ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے نافذ ہوگی۔

مزید پڑھیں:کورونا طویل عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، عالمی ادارہ صحت

امریکی امیگریشن کے تحت 2019 میں تقریباً 577000افراد کو قانونی طور پر مستقل رہائش فراہم کی گئی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی حکومت نے 2019 میں 462000 ویزے جاری کیے ، جو ٹرمپ کے پیشرو براک اوباما کے دورمیں 2016 میں دیئے گئے 617000 ویزوں سے بہت کم تھے۔

Related Posts