واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور اہم سہولت فراہم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیغامات شئیر کرنے کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنا دیا ہے۔

نئے فیچر کے اضافے سے صارفین کا اکاؤنٹ مزید محفوظ ہو گیا ہے، اس نئے فیچر کے بعد ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔

موقر معاصر آج کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی سیکورٹی فیچر نے اپنا ایک اور نیا فیچر Silence Unknown Callers متعارف کروا دیا ہے۔

نئے فیچر میں کیا ہے؟

واٹس ایپ کی اس تازہ ترین اپڈیٹ سے صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو خاموش کروا سکتے ہیں۔

نیا فیچر کیسے لاگو ہوگا؟

اس کے صارفین کو واٹس ایپ کی setting میں جانا ہوگا ، سیٹنگ میں جا کر privacy پر کلک کرئیں تو ٹھیک live location کے نیچے کالز کا آپشن موجود ہوگا کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے تو با آسانی نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑا سکیں گے۔

 

 

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے کسی بھی گمنام اور انجان نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال تو آئے گی لیکن رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔

Related Posts