خواتین کے عالمی دن 2024 کی تھیم کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ خواتین کی سماجی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کی پالیسی کے مطابق ہر سال خواتین کا عالمی دن خواتین کی آزادی اور حقوق کی بات کرنے کے موضوع کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
چونکہ خواتین کا دن بالکل قریب ہے، آئیے اس سال کے خواتین کے عالمی دن کے پیچھے تھیم اور محرکات دیکھتے ہیں۔

تھیم کیا ہے؟
اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم ’’خواتین میں سرمایہ کاری، پیشرفت کو تیز کرنا‘‘ ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے تین اہم مقاصد
خواتین کا عالمی دن خواتین کی سماجی، اقتصادی ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔

ہم خواتین کا دن کیوں مناتے ہیں؟
خواتین کا عالمی دن نہ صرف خواتین کی کامیابیوں کا جشن مناتا ہے بلکہ صنفی مساوات کے لیے عالمی اقدام کو بھی متحرک کرتا ہے۔یہ حکومتوں، تنظیموں اور افراد کو خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

خواتین کا دن کیسے منایا جاتا ہے؟
خواتین کا عالمی دن دنیا کے ہر ملک میں الگ الگ طریقے سے منایا جاتا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے، صنفی مساوات کے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور مثبت تبدیلی کے لیے مختلف تقریبات، سرگرمیوں اور اقدامات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Related Posts