لینزا کیا ہے؟ فوٹو ایڈیٹنگ اور سیلفی کیلئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوگل پلے اسٹور پر لینزا نامی موبائل ایپ موجود ہے جسے 1 کروڑ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور 1  لاکھ 35 ہزار تبصرے کیے جاچکے ہیں کہ یہ ایپ کتنی اچھی ہے اور کیا کرتی ہے۔

بنیادی طور پر لینزا ایک فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپ ہے جسے پلے اسٹور سے کوئی بھی موبائل صارف بڑی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ اسے کیسے استعمال کرنا ہے اور کیا کیا کام لیے جاسکتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔

لینزا کیا کام کرتی ہے؟

گوگل پلے اسٹور پر لینزا نامی ایپ کے جو فیچرز بتائے گئے ہیں ان میں ایک ٹچ کے ذریعے پورٹریٹ ایڈیٹر، نیچرل فیس ری ٹچ، بیک گراؤنڈ کو بلر کرنا اور ایک ہی ٹچ سے بیک گراؤنڈ بدل دینے کے عوامل شامل ہیں۔

بنیادی طور پر لینزا کے ذریعے کسی بھی تصویر کو اپنی مرضی سے ایڈیٹ کرکے خوبصورت سے خوبصورت تر بنایا جاسکتا ہے اور سیلفی کا بیک گراؤنڈ تبدیل کرنے سمیت دیگر اہم فیچرز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس

ایک اہم فیچر جو بتایا جارہا ہے وہ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال ہے، اس کے ذریعے صارف کا وقت بچتا ہے اور کوئی بھی تصویر منٹ یا سیکنڈز کی بجائے محض پلک جھپکتے میں بہتر سے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

تصاویر کیلئے اہم اوزار

کمپیوٹر پر دستیاب ایڈوبی فوٹو شاپ کی طرح لینزا پر بھی تصاویر کو بہتر بنانے کیلئے اہم ٹولز یعنی اوزار موجود ہیں جن سے تصاویر کی برائٹنیس، کونٹراسٹ اور دیگر فیچرز تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت موبائل استعمال کرنے والے لینزا ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جسے صرف ایل ای این ایس اے یعنی لینزا تحریر کرکے پلے اسٹور پر آسانی سے ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

سالانہ فیس

لینزا کے تمام ہی فیچرز مفت دستیاب نہیں بلکہ آپ کو لینزا اے آئی کے اہم فیچرز تک رسائی کیلئے سالانہ 2 ہزار 500روپے فیس بھرنی پڑتی ہے۔ ہفتہ وار 249 روپے اور ماہانہ 420روپے کے پلانز بھی دستیاب ہیں۔

یاد رکھنے کی اہم بات یہ ہے کہ تمام تر فوٹوز کو ایمازون ویب سروس کے ذریعے پراسیس کیا جاتا ہے اور سرورز سے ایواٹار تیار ہوجانے کے بعد ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کردیا جاتا ہے۔

تدوین کا طریقہ

سب سے پہلے لینزا ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا پھر ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ اوپن کرنے کے بعد اس کے مختلف فیچرز سامنے آجائیں گے۔

پھر آپ سے سالانہ 37 ڈالر کی فیس بھرنے کیلئے کہا جائے گا یا پھر آپ کو مفت ٹرائل کیلئے سائن اپ کرنا پڑے گا۔

مفت ٹرائل کے دوران ٹرائی ناؤ کے بٹن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے جو اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔ فوٹوز لیب میں میجک ایواٹارز کے فیچر پر کلک کردیں۔

شرائط و ضوابط کو ایگری کرنے کے بعد آپ کو اپنی 10 سے 20 تک سیلفیز اپ لوڈ کرنی پڑیں گی۔ بہترین نتائج کیلئے چہرے کے تاثرات اور رنگ کو بیک گراؤنڈ سے میچ کرنا مت بھولیں۔

یہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ہر بار آپ جو سیلفی اپ لوڈ کر رہے ہیں، اس میں آپ کے علاوہ کوئی اور نہیں ہونا چاہئے۔ پھر اپنی صنف یعنی مرد یا خاتون کا انتخاب کریں اور رقم بھر دیں (جی ہاں، یہ فیچر مفت دستیاب نہیں)۔

اپ لوڈنگ سے فارغ ہوجانے کے بعد نتائج کا انتظار کریں۔ نتائج تیار ہونے کے بعد آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا۔ آپ کی تصاویر مختلف ایواٹارز کی صورت میں آپ کے سامنے آجائیں گی۔

Related Posts