شیر افضل مروت نے سعودیہ سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پارٹی لاتعلق ہوگئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان آبزرور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور مرکزی ترجمان نے  عمران حکومت گرانے میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ شیر افضل مروت کے خیالات کو حقائق کے یکسر منافی قرار دیکر مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی سمجھتے ہیں۔ یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا۔

Related Posts