پاک امریکا تعلقات پر خدمات کیلئے سفارتکاروں کی شکرگزار ہوں۔وینڈی شرمین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک امریکا تعلقات پر خدمات کیلئے سفارتکاروں کی شکرگزار ہوں۔وینڈی شرمین
پاک امریکا تعلقات پر خدمات کیلئے سفارتکاروں کی شکرگزار ہوں۔وینڈی شرمین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاک امریکا تعلقات پر بہترین خدمات کی انجام دہی کیلئے امریکی سفارت کاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اپنے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان عوام کی امداد پرپاکستان کی تعریف،امریکا کا 96 لاکھ ویکسینز دینے کااعلان

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کو لکھا گیا خط جعلی قرار دے کر مسترد کردیا

شیری رحمان کی دہشت گردی کے موضوع پر پاک امریکا مذاکرات پر تنقید

پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میرے دورۂ پاکستان کے دوران میں نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا بھی دورہ کیا۔ امریکی سفارت خانہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ میں پاک امریکا شراکت داری میں تعاون فراہم کرنے کیلئے امریکی سفارت کاروں کی انتھک محنت کو سراہتی ہوں کیونکہ آپ نے یہ سب امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کیلئے کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے دوران خطے کی صورتحال اور افغانستان کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آج سے 6 روز قبل امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے پاکستان پہنچیں۔

دفترِخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے مساوی سطح پر دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کا دورہ خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کا پاکستان کا دورہ

Related Posts