مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات
مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دورۂ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچنے والی امریکی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین اور مشیرِ قومی سلامتی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وینڈی شرمین کا خطے کی صورتحال پر بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ

امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے مذاکرات اور روابط قائم رکھنے کیلئے آگے آنا ہوگا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

گزشتہ روز شب کے وقت پاکستان پہنچنے والی وینڈی شرمین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی جن کے دوران پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکی حکومت کو پاکستان کی طرف سے لکھا گیا جعلی خط مسترد 

Related Posts