امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین پاکستان کا دورہ آج کریں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین پاکستان کا دورہ آج کریں گی
امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین پاکستان کا دورہ آج کریں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین پاکستان کا دورہ آج کریں گی جس کے دوران خطے کی صورتحال اور افغانستان کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے مساوی سطح پر دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کا دورہ خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وینڈی شرمین سے ملاقات کریں گے جس کے دوران افغانستان میں طالبان حکومت کے فیصلوں پر گفتگو ہوگی۔

ملاقات کے دوران امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو جلد یا بدیر افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ  امریکا افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کو بحال کرے۔

ترک نشریاتی ادارے کو 5 روز قبل دیے گئے وسیع انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کابل میں طالبان کی حکومت آنے سے پاکستان کو زیادہ فرق نہیں پڑا۔

مزید پڑھیں: امریکہ کو جلد یا بدیر طالبان حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا، وزیر اعظم

Related Posts