لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، ٹیبلٹ سب فری اور، مریم نواز نے طلبہ کیلئے مزید کونسے اعلانات کردیئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں سات سال بعد طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بحال کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو اعلیٰ تعلیم کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور صوبے کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں اور تحصیل کی سطح پر کالجز ان کی حکومت کے اہداف میں شامل ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ملک بھر میں “تعلیمی ایمرجنسی” کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اسکولوں اور اعلیٰ اداروں میں تعلیم کو مکمل طور پر از سر نو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نالج اکانومی اور آئی ٹی ایجوکیشن کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت پنجاب بھر کے طلباء کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں دے گی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ، طلباء کو لیپ ٹاپ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ زیادہ رہا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلباء میں لڑکوں کا تناسب 44 فیصد اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Related Posts