دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کو لکھا گیا خط جعلی قرار دے کر مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کو لکھا گیا خط جعلی قرار دے کر مسترد کردیا
دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کو لکھا گیا خط جعلی قرار دے کر مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے امریکی حکومت کو لکھے گئے خط کو جعلی قرار دے کر مسترد کردیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بظاہر امریکا میں پاکستانی سفیر کی جانب سے امریکی صدر کو خط لکھا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا خط جھوٹا اور جعلی ہے۔

The letter has been dismissed as fake by the Foreign Office. Source: APP.

ترجمان دفترِ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت کو سوشل میڈیا پر وائرل کیے گئے خط سے گمراہ نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستان خط میں دئیے گئے تمام تر مندرجات کو مسترد کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے امریکی صدر کے نام جعلی خط منظرِ عام پر آیا۔ خط میں پاکستان کی طرف سے افغانستان کی صورتحال پر امریکا کے رویے کی مذمت کی گئی۔

جعلی خط میں امریکی حکومت کو اپنا رویہ بدل کر افغانستان میں پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو تسلیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، تاہم وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی۔ 

خیال رہے کہ دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین پاکستان کا دورہ آج کریں گی جس کے دوران خطے کی صورتحال اور افغانستان کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

آج امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی جس کے دوران افغانستان کی صورتحال زیرِ غور آئے گی۔

  مزید پڑھیں: امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمین پاکستان کا دورہ آج کریں گی

Related Posts