مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پوری طرح اجاگر ہوگیا ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پوری طرح اجاگر ہوگیا ہے۔شاہ محمود قریشی
مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پوری طرح اجاگر ہوگیا ہے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پوری طرح اجاگر ہوچکا ہے جبکہ بھارت کو عوامی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی حالت تشویش ناک قرار، اسٹیرائڈز کی مقدار بڑھانے کی تجویز

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مجموعی صورتحال کے حوالے سے بھارت بدنام ہوچکا ہے جبکہ حکومت پاکستان اور بھارت کے رویے میں فرق عالمی برادری پر واضح کردینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون کی تنظیم اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا گیا۔ ہم نے ہر فورم پر جموں و کشمیر کے مظلوموں کے حقِ خود ارادیت کی بات کی، جس سے بھارت بین الاقوامی برادری میں بے نقاب ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ نوجوانوں کی شہادت کا یہ واقعہ بانڈی پورہ میں پیش آیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 99واں روز ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا جبکہ عالمی برادری اس ظلم و ستم پر اب تک مودی حکومت کے خلاف زبانی کلامی احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

Related Posts