مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جبکہ نوجوانوں کی شہادت کا یہ واقعہ بانڈی پورہ میں پیش آیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 99واں روز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے جبکہ عالمی برادری اس ظلم و ستم پر اب تک مودی حکومت کے خلاف زبانی کلامی احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکی۔

میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کشمیری نوجوان اور بچوں کو بھی قید کرکے حبسِ بے جا میں رکھا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو کے دوران بھارتی فوج بے وجہ پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں اور قتل و غارت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

گزشتہ 4 ماہ سے مظلوم کشمیری نمازِ جمعہ مساجد میں ادا کرنے سے محروم ہیں جبکہ گھروں میں محصور عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

جموں و کشمیر کو دُنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردینے والا بھارت خود کو سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دیتا ہے جبکہ وادی میں مواصلات اور انٹرنیٹ سمیت تمام ذرائع ابلاغ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔

کشمیر میں تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ پری پیڈ موبائل فون اور ٹی وی کے چینلز پر بھی پابندی کے باعث مظلوم کشمیری خبروں، اطلاعات اور عزیز و اقارب سے رابطوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم پاکستان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں9 نومبر کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں کرتار پور راہداری کھولنے پر شکر گزار ہوں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نے ہمارے جذبات کو سمجھا۔

مزید پڑھیں: کرتارپورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نریندر مودی

Related Posts