انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو 83 رنز سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو 83 رنز سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے افغانستان کو انڈر 19 ایشیا کپ میں 83 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی اور گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہ کر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جب کہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4، سعد بیگ اور عامر حسن 8، خبیب خلیل 3 اور عبید شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری افغان ٹیم 49 ویں اوور میں 220 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے نعمان شاہ 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وفی اللہ اور فریدون نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلی۔

اعظم خان نے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کی وجہ بتادی

عبید شاہ اور طیب عارف نے پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، خوبیب خلیل نے 2، عامر حسین اور شمائل نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Posts