ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ناصر حسین شاہ سے شادی کرلی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ناصر حسین شاہ سے شادی کرلی، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ناصر حسین شاہ سے شادی کرلی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مشہورومعروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وزیرِا طلاعات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے شوہر کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری شادی ہوچکی ہے اور جس سے ہوئی ہے وہ رکنِ سندھ اسمبلی ہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات ناصر حسین شاہ کے متعلق نجی ٹی وی دھرتی نیوز کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ناصر حسین شاہ سے شادی کی ہے، تاہم اس حوالے سے حریم شاہ کا واضح مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا۔ 

قبل ازیں حریم شاہ کی تصاویر میں موجود ہاتھ کا معمہ حل ہوگیا، ٹک ٹاکر کی طرف سے جاری کی گئی تصویر معروف بزنس مین حسن اقبال کی نکلیں۔

دوسری جانب حسن اقبال نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ حریم شاہ کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میں میرے ساتھ میری ایک دوست ہے، تصویر میں حریم شاہ کا ہاتھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ خود کہہ چکی ہیں کہ اس تصویر کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ویسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔ٹک ٹاک اسٹار نے اس تصویر کیلئے مجھ سے اجازت نہیں لی اور مجھے اندازہ نہیں کہ ان کو یہ تصویر ملی کہاں سے ہے۔

مزید پڑھیں: تصویر میں موجود ہاتھ کا معمہ حل، کیا حریم شاہ واقعی شادی شدہ ہیں؟

یاد رہے کہ مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوے کے بعد سندھ کے ہر صوبائی وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزراء کو حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دہانیاں کروانا پڑگئیں۔

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں جبکہ ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی۔

مزید پڑھیں: ہم نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی، وزراء کی بیگمات کو یقین دہانی

Related Posts