تصویر میں موجود ہاتھ کا معمہ حل، کیا حریم شاہ واقعی شادی شدہ ہیں ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے تحقیقات کے اعلان کے بعد یوٹرن لے لیا
وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے تحقیقات کے اعلان کے بعد یوٹرن لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حریم شاہ کی تصاویر میں موجود ہاتھ کا معمہ حل ہوگیا، ٹک ٹاکر کی طرف سے جاری کی گئی تصویر معروف بزنس مین حسن اقبال کی نکلیں۔

حسن اقبال کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میرے ساتھ میری ایک دوست ہے، تصویر میں حریم شاہ کا ہاتھ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حریم شاہ خود کہہ چکی ہیں کہ اس تصویر کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے ویسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے اس تصویر کیلئے مجھ سے اجازت نہیں لی اور مجھے اندازہ نہیں ہے کہ ان کو یہ تصویر ملی کہاں سے ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ حسن اقبال اور میرے درمیان شادی کی افواہیں درست نہیں ہیں یہ تصویر حسن اقبال کی ہی ہے اور میں نے یونہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حسن اقبال سے میرا کافی پرانا تعلق رہا ہے اور حسن اقبال اپنی تصاویر کی پروموشن کیلئے مجھ سے رابطے میں رہتے تھے لیکن اس کے علاوہ میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

حریم شاہ نے ایک بار پھر دہرایا کہ ان انہوں نے پیپلزپارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سے شادی کی ہے تاہم ان کے شوہر چونکہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اس لئے جب وہ اپنی پہلی اہلیہ کو منالیں تب ہم اپنی شادی کے حوالے سے مکمل تفصیلات شیئر کرینگے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کی شادی کی خبر نے کشمورسے کراچی تک کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا کہ حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی صفائی میں میڈیا کو اپنی اپنی گھڑیاں دکھا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کوجانتاہوں نہ کبھی ملاہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے۔

الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں، محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تومیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

کہا جارہا ہے کہ رکنِ سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ ہی حریم شاہ کے شوہر ہیں تاہم پی پی پی رہنما نے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔ حیرت انگیز طور پر انہوں نے تردیدی بیان میں ٹک ٹاک کی خاتون اسٹار کا نام لینے سے گریز کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میں پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ الزام ثابت کرکے دکھائے۔ پی ٹی آئی کے اراکین میری ذاتی زندگی پر جعلی خبریں بنا کر مجھے بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

آج سے 2 روز قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک پوسٹ میں ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا، لیکن پھر پوسٹ خود ہی ڈیلیٹ کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا تاہم ڈیلیٹ کی گئی تصویر کا معمہ تو حل ہوگیا لیکن تاحال حریم شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Related Posts